میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر پی ڈی ایم نے یوٹرن لے لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی اتحادیوں کا حصہ لینے کا ارادہ بن گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی تجویزدی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو منانے اور انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کے لئے وزراء پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں پرمتفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کے بجائے سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں