میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذہنی مریض نے کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا، مریم نواز

ذہنی مریض نے کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا، مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا،عمران خان نے دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا کوفعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں۔ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ مریم نواز کی نوجوانوں کو کیوآرکوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں ، قائد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتے ہیں، سیاہ دور میں آپ کی جرات وبہادری قابل فخر ہے، حقائق اور سچائی کے فروغ کا ذریعہ بنیںم جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں،معاشرے سے تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوب کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی، ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا، نوجوان معاشرے میں تحمل، اخلاق بھائی چارے کے جذبے ابھاریں، مکالمے کا جمہوری اور اسلامی طرز تکلم اپنائیں، اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں، آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں، آپ پر فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سائیبر سپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں