میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سازش، ہارس ٹریڈنگ سے مسلط کی گئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا‘ عمران خان

سازش، ہارس ٹریڈنگ سے مسلط کی گئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا‘ عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش ،ہارس ٹریڈنگ سے مسلط کی گئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا،شہباز شریف نے 10ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 10ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے دہشتگردی کو پھیلنے کی کی اجازت دی۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کو تباہ کیا۔عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی  اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ اتنے بے شرم کیسے ہو سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں