میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بطور قوم متحدہ ہو کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں  گے، آرمی چیف

بطور قوم متحدہ ہو کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کے پی پولیس بہادر فورسز میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر لڑا ہے بطورقوم متحدہ ہوکردہشت گردی کوجڑسے اکھاڑپھینکیںگے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کہا ہم بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور پائیدار امن حاصل کر کے رہیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں