میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کر دیا

وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کر دیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کرپشن، ٹیکس چوری اور مالی جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری مکمل، وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017 کوفعال کر دیا۔ ایک نجی ٹی ٹی وی کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کوخصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون وانصاف کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعہ دے دی۔ وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس سے تعاون حاصل کر لیا۔ وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کے لیے چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سے رجوع کیا تھا، جبکہ وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی رجوع کیا تھا۔ چاروں صوبوں کی نامزد کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کردہ عدالت کو بھی اس ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ کرپشن، ٹیکس چوری اور مالی جرائم کے خلاف کیسز ان عدالتوں میں سنے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں