اسرائیل پر تنقید، مسلمان رکن الہان عمر امریکا کی خارجہ امور کمیٹی سے فارغ
جرات ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو امریکا کی خارجہ امور کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ الہان عمر اسرائیل پر تنقید کرنے کے باعث رپبلیکنز کا نشانہ بنیں۔ جس پر الہان عمر نے کہا کہ میری قیادت اور میری آواز کو دبا نہیں سکتا اور میں دنیا بھر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہوں گی۔ ڈیموکریٹ ارکان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جس بیان کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ پرانا ہے اور اس پر الہان عمر اسی وقت معذرت کر چکی تھیں۔