میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تو کیسے ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آ سکتے۔ جمعرات تک پنجاب میں انتخابات کا فیصلہ ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 90 روز میں ضمنی انتخابات ہونا کلئیر ہو چکا ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر امید کرتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے لیکن تاریخ دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود لکھ کر دے چکا ہے کہ تیاری کے لیے 54 روز درکار ہیں، حکومت جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں تو کیسے ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کی تھی، جس میں عمران خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں