میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گارڈن میں کار پر فائرنگ، ٹک ٹاک اسٹار مسکان سمیت 4 افراد جاں بحق

گارڈن میں کار پر فائرنگ، ٹک ٹاک اسٹار مسکان سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے گارڈن میں علی الصبح کار پر فائرنگ سے ٹک ٹاک اسٹار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے تعاقب کے بعدگارڈن میں انکل سریا اسپتال کے قریب کارپر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے، جن کی شناخت ریحان شاہ اور عامرخان کے ناموں سے کی گئی۔بعد ازاں ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے فائرنگ کے واقعے سے متعلق مفصل بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کار پر فائرنگ کا واقعہ صبح پونے پانچ بجے پیش آیا، واردات میں ایک موٹر سائیکل اور رکشے کا استعمال کیا گیا۔سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے کار کا پیچھا کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوئیں، جن کی شناخت مسکان کے نام سے کیں گئیں، بعد ازاں گاڑی میں موجود تین افراد نے گاڑی بھگائی تو ملزمان نے ایک بار پھر ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوئے۔ایس ایس پی کے مطابق تینوں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے، جائے وقوع سے ایم ایم پستول کے9 خول ملے ہیں، سرفراز نواز نے انکشاف کیا کہ فائرنگ سے جاں بحق خاتون اور دو افراد ٹک ٹاک اسٹار تھے، واردات میں کتنے ملزمان ملوث تھا؟اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، واقعہ صبح سویرے پیش آنے کے باعث عینی شاہدبھی سامنینہیں آسکا ،جس جگہ فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب مقتولہ مسکان کی زخمی شخص کیساتھ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پرآئی ہے، یہ ٹک ٹاک ویڈیو فائرنگ کے واقعے سے کچھ دیر قبل بنائی گئی تھی، ٹک ٹاک ویڈیو میں زخمی عامر اور مقتولہ مسکان کو دیکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں