میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش شروع

نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

صحت کے مسائل کی وجہ سے شبرزیدی کی ایف بی آر میں واپسی کے امکانات کم ہیں۔ شبر زیدی کے بھائی کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ان کی اپنی طبیعت بھی انتہائی خراب ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب کا نام بھی لسٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ شبر زیدی وزیراعظم کو بتا کر 17 فروری تک چھٹیوں پر گئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق صحت کے مسائل کی وجہ سے شبرزیدی کی ایف بی آر میں واپسی کے امکانات کم ہیں حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش شروع کر دی ہے ۔خیال رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر چلے گئے ہیں، ان کی جگہ نوشین امجد جاوید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق شبر زیدی کی رخصت کا اطلاق 31 جنوری 2020 سے ہوگا۔ اس سے پہلے بھی شبر زیدی 6 سے 19 جنوری تک طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت پر تھے ۔ شبر زیدی کی خراب صحت اور دباؤ کے باعث مستقبل قریب میں کام جاری رکھنے کے امکانات کم ہیں۔ شبر زیدی نے کراچی جانے سے پہلے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو آگاہ کیا تھا وزیراعظم عمران خان کی ٹیم میں اختلافات شبر زیدی کی رخصت کی اہم وجہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں