میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیڈرل بی ایریا سے بڑی تعداد میں گولہ بارود،سیٹلائٹ فون اور پاسپورٹ برآمد

فیڈرل بی ایریا سے بڑی تعداد میں گولہ بارود،سیٹلائٹ فون اور پاسپورٹ برآمد

ویب ڈیسک
پیر, ۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا میں ایک بند مکان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں خفیہ اطلاع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔برآمد ہونے والے اسلحے میں 38 ایس ایم جی، 9 آر پی جی، 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 7 مارٹر گولے، 75میگزین ، بارود سے بھرے 53 باکس ،ایک سٹیلائٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم برآمد کیے جانے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق مکان کئی ماہ سے بند تھا، کارروائی کے دوران سیٹلائٹ فون اور پاسپورٹ بھی ملے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ کسی بڑی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں