میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ووہان سے پاکستانی طلبا آئے تو دیگر کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

ووہان سے پاکستانی طلبا آئے تو دیگر کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

ویب ڈیسک
پیر, ۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے اگر پاکستانی طلبا واپس آئے تو وہ دیگر لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسے بچوں اور ان کے والدین سے دلی ہمدردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ہم سب کو تعاون کرنا پڑے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا گھر واپسی کیلیے بے چین ہیں۔پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم بے سہارا ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں