میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسیہ بی بی پاکستان سے رہائی کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں، وکیل سیف الملوک

آسیہ بی بی پاکستان سے رہائی کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں، وکیل سیف الملوک

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے کہا ہے کہ توہین مذہب کے الزامات سے بری شدہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کینیڈا میں اپنی بیٹیوں کے پاس پہنچ گئی ہیں۔

جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے وکیل نے بتایاکہ آٹھ سال تک جیل میں رہنے والی آسیہ بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ کینیڈا پہنچی ہیں ،وہ اس وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

سیف الملوک کا مزید کہنا تھا کہ وہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر آسیہ بی بی کے پاکستان سے روانگی کے مقام اور وقت کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتے۔ قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ آسیہ بی بی کسی عام مسافر پرواز کے ذریعے بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں