میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں جائیداد مزید مہنگی ہوگئیں، ایف بی آر نے نئی قیمتیں مقرر کردی

شہر قائد میں جائیداد مزید مہنگی ہوگئیں، ایف بی آر نے نئی قیمتیں مقرر کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں جائیداد مزید مہنگی ہوگئی، ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کردیں،

خالی پلاٹس اور بلڈنگ کی ویلیو ایشن میں بیس فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کراچی میں جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہیں،

جس کے مطابق خالی پلاٹوں اور عمارتوں کی ویلیو ایشن میں بیس فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ اب کراچی کے رہائشیوں کو جائیداد کی منتقلی پر ایف بی آر کو اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ ایف بی آر نے کراچی کے 196 مختلف ایریا کے جائیداد کی ویلیو ایشن بڑھا دی ہے،

کمرشل بلڈنگ کی ویلیو ایشن کیٹیگری اے ون کی ویلیو ایشن 67500 سے بڑھا کر 81 ہزار کردی جبکہ ویلوایشن ون کیٹیگری کی 54 ہزار سے بڑھا کر 64800 روپے کردی۔رہائشی جائیداد کی کیٹریگری اے ون کی ویلیو ایشن 40 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے دی اسکوائر یارڈ کردی جبکہ کیٹیگری ون کی رہائشی بلڈنگز کی ویلویشن 32 ہزار سے بڑھا کر 38400 روپے کردی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کی کیٹگریز9 سے بڑھا کر11 کر دی گئی ہیں۔باتھ آئی لینڈ، ڈی ایچ اے، محمد علی سوسائٹی اور پی ای سی ایچ ایس کو رہائشی کیٹگری، بوہری بازار، آئی آئی چندریگر روڈ، جوڑیا بازار کو کمرشل کیٹگری میں اے ون پر رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے اسلام آباد سمیت تمام شہروں میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس وصولی کے لیے پراپرٹی کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد سے زائد اضافہ کرتے ہوئے نئے ویلیو ایشن ریٹ جاری کردیئے ہیں اور اسی حساب سے انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس ضمن میں 20 نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، پشاور، ملتان، مردان ، جھنگ، گجرات، سکھر، حیدرآباد، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، کوئٹہ اور جہلم اور دیگر بڑے شہروں کے لیے جائیدادوں کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اضافی قیمت پر فائلرز اور نان فائلرز سے ٹیکس وصول کیا جائے گا اس ضمن میں نئے ریٹ جاری کردیئے گیے ہیں۔

اضافہ شدہ قیمت کے مطابق جائیداد کی خریداری پر فائلرز سے 2 فیصد اور نان فائلرز سے 4 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا تاہم جائیدادوں کی فروخت پر فائلرز سے ایک فیصد اور نان فائلرز سے دو فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اسی طرح غیر منقولہ رہائشی و کمرشل جائیداد کی فروخت پر فائلر کو ایک فیصد اور نان فائلر کو مقررہ ویلیو کا دو فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔تین سال کے بعد فروخت ہونے والی غیر منقولہ جائیداد پر ایڈوانس انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا اسی طرح فائلر کو 40 لاکھ تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا اور اس سے زائد مالیت کی جائیداد پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں