میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرا ن خان کو سزا ہوگئی توبھی مذاکرات جاری رہیں گے تحریک انصاف کا اعلان

عمرا ن خان کو سزا ہوگئی توبھی مذاکرات جاری رہیں گے تحریک انصاف کا اعلان

Author One
جمعه, ۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

پشاور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے کہا ہے کہ خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔

وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے پوچھا جا رہا ہے، سول نافرمانی تحریک کی کال بانی چیئرمین کی طرف سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی تحریک کا پہلا فیز جاری ہے، سول نافرمانی کی تحریک بیرون پاکستانیوں کے لیے ہے، بیرون ممالک پاکستانیوں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، 3ماہ میں معلوم ہو جائے گا سول نافرمانی تحریک کے کیا اثرات ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک نہیں بوگس حکومت اور نااہل وزیر اعظم کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو معلوم ہے سول نافرمانی تحریک سے لوگوں کو مشکلات ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں انہیں حکومت دے دی گئی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، سول کا ملٹری ٹرائل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلح تنظیم نہیں یہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، سول نافرمانی تحریک کی نہ واپسی ہے نہ لچک دکھائیں گے، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔

وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے کارکنوں کی رہائی میں ڈیل کا کوئی چکر نہیں، کارکنوں کی رہائی کوئی خیر سگالی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کو بانی چیئرمین کو سزا نہیں ہونی چاہیے، اگر خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں