میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن کو 23ارب 43کروڑ کا نقصان

سوئی سدرن کو 23ارب 43کروڑ کا نقصان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی کو اوگرا کی اجازت سے زیادہ نقصان کا انکشاف، ایس ایس جی سی کو 23ارب 43 کروڑ کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مالی سال 2022-21کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کو 6.97فیصد ان اکائونٹنڈ فار گیس لاسز کی اجازت دی لیکن کمپنی نے گیس لاسز 17فیصد ریکارڈ کئے جس سے واضح ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو 10 فیصد اضافی نقصان ہوا، اوگرا کی اجازت سے زیادہ نقصان ہونے کے باعث 23 ارب 43 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ افسران کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے نقصان والے علاقوں کی نشاندہی نہیں کی جس کے باعث نقصان میں اضافہ ہوا۔ افسران کے مطابق گیس میں نقصان کا جائزہ لینے کے لئے ایک طریقہ یہ ہے کہ فراہم ہونے والی اور ٹائون بارڈر اسٹیشن پر جاری ہونے والے بل کو دیکھا جائے ، مثال کے طور کراچی میں 7لاکھ غیر قانونی گیس کنیکشنز ہیں اور سالانہ 10 بی سی ایف نقصان ہوتا ہے ۔ اوگرا نے 30 کی مانیٹرنگ انڈیکیٹرز بنائے تاکہ گیس چوری اور گیس لیکیج کو دیکھا جائے ، ایس ایس جی سی انتظامیہ نے کی مانیٹرنگ انڈیکیٹرز کے تحت مالی سال 2021-22کے دوران 75فیصد اہداف حاصل کیے اور انتظامیہ کی کمزوری کے باعث صحیح نقصان کا اندازہ نہیں لگایا گیا۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کمپنی میں 45 میں سے 25 بی سی ایف کا نقصان بلوچستان میں ہوا اور کوئٹہ میں 75فیصد گھریلو میٹرز ٹیمپرڈ ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گزشتہ تین سال کے دوران ہونے والے نقصان کے تفصیلات فراہم کئے جائیں، غیر قانونی گیس صارفین کو کم کیا جائے لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئی پیش رفت نہیں کی۔ اعلیٰ حکام نے ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نقصانات کو اوگرا کی اجازت تک محدود کیا جائے اور نقصان کو کم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں