میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ ایسٹ، ایس بی سی اے افسران کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا جال

ڈسٹرکٹ ایسٹ، ایس بی سی اے افسران کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا جال

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیر قانونی پورشن کی تعمیرات تیزی سے جاری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو سپورٹ کرنے لگے ، علاقہ مکینوں کی شکایات پر بھی ایس بی سی اے افسران خاموش، سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزیاں، بکنگ کرنے والے شہریوںکے لاکھوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ، مقامی این جی او نے محتسب اعلی سندھ سمیت مختلف اداروں میں درخواست جمع کرادی، غیرقانونی پورشن کی تعمیرات میں ایس بی سی اے افسران کے ملوث ہونے کا دعوے سامنے آگئے ، رہائشی علاقہ مکمل کمرشل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق رہائشی پلاٹ پر کمرشل یونٹس بناکر کئی خاندان رہائش پذیر ہوں گے اور علاقے میں پانی، بجلی،گیس اور پارکنگ کے مسائل میں مذید اضافہ ہوگا، کئی کئی گھنٹوں گیس کی لوڈشیڈنگ ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ۔علاقے میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہورہا ہے لیکن غیر قانونی تعمیرات تیزی سے ہورہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر A-331 بلاک01، پلاٹ نمبر A-7 بلاک 02، پلاٹ نمبر B-96 بلاک13-D/2، پلاٹ نمبر A-429 بلاک 03، پلاٹ نمبر A-383/1 بلاک 01، پلاٹ نمبر A-60 بلاک 03، پلاٹ نمبر B-18 بلاک 13-D/1، پلاٹ نمبر B-239 بلاک 06، پلاٹ نمبر A-27 بلاک 13-D/1، پلاٹ نمبر B-162 بلاک 02 سمیت مختلف پلاٹوں پر غیر قانونی پورشن کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ایس بی سی اے افسران جہانگیر منگی، ریاض جھاکرو ، عابد شاہ سمیت مختلف افسران کی سرپرستی بلڈر ز کو حاصل ہے جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیںجبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رولز کی کھلی خلاف ورزیاں کی جاتی ہے اور اسکے عوض افسران بھاری رقم بلڈرز سے وصول کرتے ہیں۔ اعلیٰ افسران کو شکایات کی جائے تو نمائشی کاروائی کرکے مطمئن کردیا جاتا ہے اور نمائشی کاروائی یعنی آپریشن کے نام پر بھی افسران مخصوص رقم وصول کرلیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں