میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے، پلاٹوں کی جعلی قرعہ اندازی کی تحقیقات شروع

ایم ڈی اے، پلاٹوں کی جعلی قرعہ اندازی کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسرٹاؤن سیکٹر 63میںکاٹیج انڈ سٹری 2022 ء میں ہونے والی پلاٹوں کی جعلی قرعہ اندازی میں لئیق احمد اور عرفان بیگ کے خلاف گھیر ا تنگ۔ عرفان بیگ اور لئیق احمد نے کاٹیج انڈسٹری کے 993 پلاٹ اپنے فرنٹ مین اور بدنام زمانہ لینڈ گر یبر حمادکو ہاٹی ، فہد کوہاٹی، فیصل شیخ اور شاہد شریف کوفی کس پانچ لاکھ روپے میں فروخت کر دیے اور یہ تمام پلاٹ پہلے سے طے شدہ من پسند افراد کو الاٹ کر دیے تھے اور دکھاوے کے لیے قرعہ اندازی کر کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ عرفان بیگ اور لئیق احمد نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے تیسر ٹاون لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں اپنے کارندے بٹھارکھے ہیں۔ ان بندوں میں تیسر ٹاون میں سرفہرست عارضی ملازم محمد ایوب اپنے آپ کو پیپلز پارٹی کا اہم کارندہ ظاہر کرتا ہے ۔مذکورہ ملازم عرفان بیگ اور لئیق احمد کی ایما ء پر سن 2022 ء میں کاٹیج انڈسٹری کے جعلی پلاٹوں کی فائلوں کی جعلی تصدیق کروا کرعوام میں فروخت کر رہا ہے جس کی ویڈیو روزنامہ جرأت کے پاس محفوظ ہے ۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح بدنام زمانہ زمانہ لینڈ گریبر فہدکو ہاٹی، حماد کو ہاٹی زورزبردستی سے ان پلاٹوں کی تصدیق کروا کے سادہ لوح عوام کے ساتھ فراڈ کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ 2019 میں تیسر ٹاؤن کے پلاٹوں کی جعلی قرعہ اندازی کا معاملہ بھی اینٹی کرپشن میں چل رہا ہے اور پلاٹوں کی جعلی قرعہ اندازی میں ملوث ایم ڈی اے کے افسرانوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ لوگوں پر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کا ٹیج انڈسٹری 2022 ء کی جعلی قرعہ اندازی میںملوث افسران اور ان کے پرائیوٹ لوگوں (مافیا) کے خلاف بھی جلدکاروائی متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں