میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد، نادہندگان کو چھوٹ

ادارہ ترقیات حیدرآباد، نادہندگان کو چھوٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہنواز خاصخیلی)ادارہ ترقیات میں واجبات وصولی کے بجائے ڈائریکٹر جنرل کا بھتہ وصولی سسٹم فعال ہوگیا ہے ، بجٹ کی عدم دستیابی کا جواز بنا کر ہزاروں ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں ،شہر میں نکاس آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار ہونے کے درپے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل زاہد شر نے سرکاری سسٹم کو مفلوج بنا کر ادارے میں بدنظمی پیدا کررکھی ہے ، نادھندگان سے واجبات وصولی کے بجائے مخصوص افسران پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دے رکھا ہے ، جو حیدرآباد میں سسٹم کے نام پر بھتہ اکھٹا کررہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈی جی کے کارندے حیدرآباد سے کروڑوں روپے بھتہ جمع کرچکے ہیں جبکہ واجبات کی عدم وصولی کے سبب ایک جانب واسا کے سینکڑوں ملازمین 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں تو دوسری جانب حیدرآباد میں نکاس آب کی سنگین صورتحال پیدا ہورہی ہے لیکن صوبائی وزیر بلدیات نے پراسرار چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، جس کے نتیجے میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی مفلوج ہوچکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں