میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ میں کھینچا تانی، امیدواروں میں جھگڑے ،نام خفیہ رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ میں کھینچا تانی، امیدواروں میں جھگڑے ،نام خفیہ رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کسے ٹکٹ دیا جائے کسی نہیں؟ نواز شریف کی صدارت میں ن لیگی قیادت کا دوسرے روز بھی پانچ گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ لاہور کے حلقے این اے 121کے انتخابی اکھاڑے میں ایاز صادق اتریں یا روحیل اصغر ؟ فیصلہ ن لیگی قائد پر چھوڑ دیا گیا۔۔ پنجاب کے دیگر متنازع حلقوں کے امیدواروں کو بھی ن لیگی قائد خود قائل کریں گے۔۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت کی گئی ذرائع کیمطابق مسلم لیگ ن کیمشاورتی اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قائد نواز شریف نے مشاورت سے ٹکٹوں کی تقسیم کی حتمی اجازت دے دی۔مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ٹکٹ کنفرم والے امیدواروں کو خفیہ اطلاع دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ٹکت نہ ملنے والے امیدواروں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ن لیگی قیادت نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت کی اور پنجاب میں صرف چوہدری شجاعت حسین سیسیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کیا۔ استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت مکمل نہیں ہوسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں