میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ائیرپورٹس آؤٹ سورس، بین الاقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ

ائیرپورٹس آؤٹ سورس، بین الاقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد، کراچی اورلاہور ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے بین الاقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کا آؤٹ سورسنگ پلان تیار کرلیا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرسول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹس آؤٹ سورسنگ کیلئے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ میں دوست ممالک کوترجیح دینے کا منصوبہ بنایا ہے ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، چین اور ترکی کی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔ذرائع پلاننگ ڈویژن کے مطابق آؤٹ سورسنگ سے سالانہ ڈھائی سے تین سو ملین ڈالرز حاصل ہوں گے ، معاہدے کے تحت ائیرپورٹ 25 سال کیلئے آؤٹ سورس کیے جائیں گے ، ائیرپورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، آؤٹ سورس ہوں گے ، اس کے علاوہ ائیرپورٹ اسٹوریج، کارگو، ہینڈلنگ، صفائی کے شعبے بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی، ائیرٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے ، سول ایوی ایشن تینوں بڑے ایئر پورٹس سے سالانہ 30 ارب آمدن ممکن بناتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں