عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت
شیئر کریں
سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عمل درآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔ الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔