حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف مقدمہ درج
جرات ڈیسک
منگل, ۳ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
سٹی تھانہ گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان گوادر پولیس کے مطابق مقدمہ نائب تحصیلدار بلیدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا کو اشتعال دلایا، سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور لوگوں کو زخمی کیا۔