میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی الیکشن کا متوقع التوا، الیکشن کمیشن کو کروڑوں  کے نقصان کا خدشہ

بلدیاتی الیکشن کا متوقع التوا، الیکشن کمیشن کو کروڑوں کے نقصان کا خدشہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا سے لاکھوں روپوں سے خریدی گئی انمٹ سیاہی زائد المیعاد ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ازسر نو بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے دو ماہ کا وقت درکار ہوگا کیونکہ تمام انتخابی مراحل ازسر نو ہوں گے۔ دوبارہ حلقہ بندیوں کی صورت میں دو کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز بھی ضائع ہوجائیں گی۔15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے دوبارہ انمٹ سیاہی خریدی ہے۔ نئی خریدی گئی سیاہی کراچی۔ حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بھیجی جائے گی۔ سیاہی کی مدت 5 سے 6 مہینے کی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ ایم کیوایم نے کراچی میں 73 یونین کمیٹیوں کی تعداد بڑھانیکی تجویز اور 25 میں سے 20 ٹانز میں حلقہ بندیاں تبدیل کرنے مطالبہ کیا ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیوایم کا مطالبہ پورا ہوا تو 15 جنوری کو انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔قانونی ماہرین کے مطابق حلقہ بندی تبدیل کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں