میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھائی کی واپسی کا جعلی حلف نامہ ،حکومت کا شہبازشریف کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

بھائی کی واپسی کا جعلی حلف نامہ ،حکومت کا شہبازشریف کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے، شہباز شریف اپنے بھائی کو واپس لائیں یا جعلی حلف نامے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ہائی کورٹ کو اس معاملے پر ازخود نوٹس لے کر شہباز شریف کو بلانا چاہیے،سندھ کے لوگوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے، حکومت سندھ صوبے میں صحت کارڈ کا اجرا کرے، سندھ واحد صوبہ ہے جس کے شہری صحت کارڈ سے مستفید نہیں ہوں گے، یہ سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا، فنانس بل 15سے 20 جنوری تک منظور ہوجائے گا، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پارٹی متحد ہے، ایم کیوایم اور مسلم لیگ (ق)نے فنانس بل کی حمایت کی ہے،مالیاتی بل میں ایسی کوئی شق نہیں جس پر اعتراض کیا جاسکے، ہم اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانا چاہتے ہیں، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری پاکستان کے مفاد میں ہے، ماضی کی حکومتوں کی طرح ہم نے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا،ہم نے انڈسٹری کو بہتر کیا، 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر چکے ہیں، 55 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر لاہور ہائی کورٹ کو شہباز شریف کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور کورٹ میں حلف نامہ دیا تھا کہ نواز شریف علاج کرا کر وطن واپس آجائیں گے، جھوٹا جعلی حلف نامہ جمع کرانے والے شہبازشریف کبھی کسی چیز پر تو کبھی کسی چیز پر ہمیں بھاشن دے رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ کو معاملے پر خود نوٹس لینا چاہیے تھا لیکن اب حکومت نے نواز شریف کو واپس لانے کے لیے اٹارنی جنرل کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر کارروائی ہونی چاہیے، اس ضمن مین وفاقی حکومت نے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا اسی لیے قیمت بڑھانی پڑی، جب عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہوگی تو پاکستان میں بھی قیمتیں کم کردی جائیں گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں