میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا سال نئے انتخابات کا سال ہے،دھاندلی سے آئی حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ‘احسن اقبال

نیا سال نئے انتخابات کا سال ہے،دھاندلی سے آئی حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ‘احسن اقبال

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ سال نئے انتخابات کا سال ہو گا اب دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت کے جانے کا وقت ہو گیا ہے ،نواز شریف واپس آگیا تو کیا ہو گا اسی پریشانی نے اس حکومت کو صبح و شام سوتے جاگتے نواز شریف فوبیا کردیا ہے ،عوام کی ان کو کوئی فکر نہیں ہے۔نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری کی پوری کابینہ کا اجلاس نواز شریف پر شروع اور ختم ہوتا ہے اور نواز شریف کو خواب میں دیکھ کر بھی گھبرا کہ اٹھ جاتے ہیں یہ اپنا اصل کام بھول گئے ہیں غریب عوام مہنگائی میں کچلے جا چکے ہیں،رشوت کا ریٹ کہیں سو گنا بھر گیا ہے،پاکستان کا کسان ہو یاں مزدور وہ بہت پریشان ہے ان سب کی پریشانی چھوڑ کر بس یہ پریشانی ہے کہ اگر نواز شریف واپس آگیا تو کیا ہو گا یہ جو کرلیں لیکن اب نواز شریف بھی آئے گا اور مسلم لیگ بھی واپس آئے گی اور پاکستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا کیوں کہ 2022 نئے انتخابات کا سال ہو گا اور دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت کا جانے کا وقت ہو گیا ہے اور عمران خان کا بھی ریٹائر ہونے کا وقت آگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں