میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نادیہ خان تیسری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

نادیہ خان تیسری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھ گئیں۔نادیہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کے بندھن میں بندھنے کی اطلاع دی اورکہا کہ وہ مزید تصاویر بھی شیئر کریں گی۔سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی مزید تصاویر بھی گردش کررہی ہیں جن میں نادیہ خان سبز رنگ کے دلہن کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ایک تصویر میں نادیہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تاہم نادیہ خان کے شوہر کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے خود کوئی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ان کے شوہرایئرفورس میںپائلٹ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نادیہ خان کی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔ نادیہ خان اس سے قبل دو بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں لیکن دونوں بار ان کی شادی ناکام ہوگئی۔ نادیہ خان کے تین بچے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں