میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائبیریا میں 50ہزار سال پرانے نایاب برفانی گینڈے کی محفوظ لاش برآمد

سائبیریا میں 50ہزار سال پرانے نایاب برفانی گینڈے کی محفوظ لاش برآمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ مشرقی سائبیریا میں مقامی لوگوں کو 20 سے 50 ہزار سال پرانے برفانی گینڈے کی لاش ملی ہے جو مکمل طور پر محفوظ ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے شمال مشرقی علاقے میں برف کا میدان موسمی تغیرات کے نتیجے میں پگھل گیا اور اس میں سے اون سے ڈھکے ایک برفانی گینڈے کی لاش نمودار ہوئی۔حیران کن طور پر اس برفانی گینڈے کے بیشتر اندرونی اعضا اب بھی محفوظ ہیں۔ اپنی محفوظ ترین حالت میں ہونے کی وجہ سے اس گینڈے کو خطے سے ملنے والی کسی جانور کی سب سے محفوظ ترین لاش قرار دیا جارہا ہے ۔برفانی گینڈے کی باقیات کو یکسوسک شہر لے جایا جائے گا جہاں ریڈیو کاربن تجزیے کے ذریعے سائنس دان باقیات کے نمونوں کا مطالعہ کریں گے ۔ ابتدائی طور پر مقامی سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ گینڈا 20 سے 50 ہزار سال پہلے یہاں رہا ہوگا۔ابتدائی طور پر گینڈے کی باقیات کا جائزہ لینے والی سائنسدان ویلری پلوٹنیکو کا مزید کہنا تھا کہ مرنے کے وقت گینڈے کی عمر 3 سے 4 برس کے لگ بھگ تھی اور اس کی موت ممکنہ طور پر ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔سب سے عجیب بات یہ ہے کہ ہزاروں سال گزر جانے کے باجود اس گینڈے کے ناک پر چھوٹی سی سینگ بھی محفوظ ہے جو عام حالت میں سب سے جلدی گل سڑ جاتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں