میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوسی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوسی کواڈ کاپٹر مار گرایا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک فوج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر کنٹرول لائن میں ستوال سیکٹر میں مار گرایا، گزشتہ روز باغ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جاسوسی کی نیت سے بھیجے گئے ایک اور کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے یہ کارروائی لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں عمل میں لائی گئی۔خیال رہے کہ پاک فوج اب تک بھارت کے 3 جاسوسی کواڈ کاپٹرز کو تباہ کر چکی ہے ، گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر میں کواڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا تھا۔گزشتہ روز پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا تھا۔ یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں