میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتہا پسندی کا خاتمہ اس لیے نہیں کریں گے کہ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے دور میں امریکا نے معافی مانگی تھی

انتہا پسندی کا خاتمہ اس لیے نہیں کریں گے کہ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے دور میں امریکا نے معافی مانگی تھی

منتظم
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشت گردی اور امریکا سے نمٹنے کا تجربہ ہے، انتہاپسندی کاخاتمہ اس لیے نہیں کریںگے کہ ٹرمپ نے کہا بلکہ یہ ہمارے مفادمیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہم انتہاپسندی کا خاتمہ کریںگے، کیونکہ یہ ہمارے مفادمیں ہے، انتہاپسندی کاخاتمہ اس لیے نہیں کریں گے کہ ٹرمپ نے کہا۔صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اورامریکا سے نمٹنے کا تجربہ ہے، ہمارے دور میں پہلی بار انسداد دہشتگردی کا کامیاب آپریشن لائونچ کیاگیا، سلالہ حملے پر امریکا کے معافی مانگنے تک نیٹو سپلائی اور فضائی اڈے بند کیے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ٹرمپ کو کولیشن سپورٹ فنڈ، خدمات کے عوض ادائیگی کا فرق سمجھائے، یو ایس ایڈ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دلوں کو جیتنے کے لیے دی جاتی ہے، خدمات کے عوض عدم ادائیگی سے مستقبل میں تعاون پر اثر پڑسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں