میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ عزیزآباد، عمیر عرف ببلو اور جنید کا گٹکا ماوا کھلے عام فروخت

تھانہ عزیزآباد، عمیر عرف ببلو اور جنید کا گٹکا ماوا کھلے عام فروخت

ویب ڈیسک
منگل, ۲ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم اور بابا فش والی گلی میں سپلائی اور فروخت جاری
ایس ایچ او عزیزآبادوقار قیصر کی عمیر اور ببلو کو مکمل سپورٹ حاصل، ہفتہ طے ہوگیا

(رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ عزیزآباد’ عمیر عرف ببلو اور جنید کا گٹکا ماوا کھلے عام فروخت، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم اور بابا فش والی گلی میں سپلائی اور فروخت جاری، ایس ایچ او عزیزآباد کی عمیر اور ببلو کو مکمل سپورٹ حاصل، ہفتہ طے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے بعد دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اسکا سالہ شمشاد اور جنید کا گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کا کام کھلے عام جاری ہے، علاقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او وقار قیصر اپنے خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کے ذریعے لاکھوں روپے ہفتہ دوئم نمبر ڈیلر عمیر عرف ببلو سے گٹکا ماوا فروخت کی مد میں وصول کر رہا ہے، ہفتہ وار معاملات طے ہونے کے بعد گٹکا ماوا دوئم نمبر ڈیلر عمیر عرف ببلو اس کا سالہ شمشاد اور جنید علاقہ عزیزآباد کی حدود محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم، بابا فش والی گلی، بھنگوریہ گوٹھ کے تمام کیبنوں پر گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کھلے عام کر رہے ہیں سندھ رینجرز اور آئی جی سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس کا بھی ڈر نہیں، ذرائع نے بتایا کہ عمیر عرف ببلو کا کہنا ہے کہ تھانہ عزیزآباد میں میری سیٹنگ پکی ہے مجھے کوئی نہیں ہلا سکتا اور اعلی افسران تک بھی حصہ پہنچ جاتا ہے اس لیے کاروائی کا اب ڈر نہیں، عمیر عرف ببلو کا تھانہ عزیزآباد کی حدود میں 8 سے زائد کیبن آباد ہوچکے ہیں اور مزید کیبن بڑھائے جانے کے بھی امکانات ہیں، علاقہ مکین عزیزآباد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او وقار قیصر اور ہیڈ کانسٹیبل سہراب نے لاکھوں روپے ہفتہ کے عوض علاقہ عزیزآباد کو گٹکا ماوا ڈیلروں طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، اسکا سالہ شمشاد اور جنید کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ عزیزآباد گٹکا ماوا کی منڈی بن گیا ہے جسکے استعمال سے نئی نسل تباہ ہو رہی ہے، علاقہ عزیزآباد مکین نے مزید کہا کہ سندھ رینجرز اور محکمہ پولیس کے اعلی احکام فلفور ایکشن لیتے ہوئے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، اسکا سالہ شمشاد اور جنید کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور ان تمام سماج دشمن عناصروں کی سرپرستی کرنے پر تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں