
سندھ ہائیکورٹ;غیر ملکی فنڈزسےجاری منصوبوں کی نگرانی کیلیے کمیٹی بنانے کا حکم
شیئر کریں
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
پیرکوحکومت سندھ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے غیرملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم کردی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بڑے منصوبوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
ان افسران میں عاشق حسین کھوسو، رضوان سومرو اور گلزار ابڑو شامل ہیں ۔
حکومت سندھ نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
حکومت سندھ نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے-
جس میں چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے ایک نمائندے اور متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی محکمہ اسکول ایجوکیشن کے غیرملکی امداد سے جاری منصوبوں کا مجموعی طور پر جائزہ لے گی اور اسٹیئرنگ کمیٹیوں کو ہدایات دے گی کہ وہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکمت عملی تیار کریں ۔