میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان او ر سعودیہ میں560 ملین ڈالر کے معاہدے ،وزیراعظم کو بریفنگ

پاکستان او ر سعودیہ میں560 ملین ڈالر کے معاہدے ،وزیراعظم کو بریفنگ

Author One
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:سعودی عرب اور پاکستان کے مابین 560 ملین ڈالر کے معاہدے ہو چکے ہیں-

اس حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کئی شعبوں میں اشتراک جاری ہے-

پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کی 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جس میں سے 7 کو معاہدوں کی شکل دی جا چکی ہے، جس کی مالیت 560 ملین ڈالر ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور اعلی سرکاری افسران شریک تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں