میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی چوک کاحتجاج پر فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات

ڈی چوک کاحتجاج پر فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات

Author One
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:ڈی چوک احتجاج پر فورسز کے کریک ڈان کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار گئے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماں نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کور کمیٹی میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے-

ہم پر ایف آئی آرز ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت اس سے آزاد ہے، جبکہ ورکرز ہی پھنستے ہیں۔شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ہمیں بھی بتائیں ہم بھی وہاں سے تعویذ لے لیتے ہیں۔

کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نہ گرانڈ پر تھے نہ ہی قائدانہ کردار ادا کیا۔

علی محمد خان کا آڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی –


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں