عمر ایوب اور فیصل امین کی 21 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور
شیئر کریں
پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب اور فیصل امین کی 21 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی-
ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ممبر قومی اسمبلی فیصل امین کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی-
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار اپوزیشن لیڈر اور ممبران قومی اسمبلی ہیں –
ان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں-
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں، ترجیح یہ ملک ہے جب کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو ملک کا نقصان ہوتا ہے-
اگر کوئی سیکیورٹی والا زخمی ہوتا ہے تو وہ بھی ملک کا بیٹا ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ مسائل کو پارلیمان میں بیٹھ کر حل کریں-
حکومت کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مسائل مل بیٹھ کر حل کریں-
اس میں سب کی بہتری ہے۔عدالت نے عمر ایوب اور فیصل امین کی 21 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔