اسٹاک ایکسچینج کےریکارڈ میں تیزی ،انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند
Author One
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
زرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بازار حصص میں ریکارڈ ساز تیزی ہوئی۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 835 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 102192 پوائنٹس پر پہنچ گئے۔
بعد ازاں مارکیٹ میں 1699 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر 103057 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کئی ہفتوں سے مارکیٹ میں مجموعی طور پر غیر معمولی تیزی کا رجحان ہے-
جس کے نتیجے میں انڈیکس نے کئی ریکارڈز قائم کیے ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے بازار حصص نے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنے کا تاریخی سنگ میل بھی حاصل کیا تھا۔