
شہری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے خلاف درخواست دائر کر دی
Author One
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق شہری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف متفرق درخواست دائر کی-
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں-
قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں-
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔