
سندھ بلڈنگ، کمزور بنیادوں پر خطرناک عمارتیں تعمیر، عدالتی حکم نظرانداز
شیئر کریں
شہر قائد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا مقصد سندھ بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے اور ناجائز تعمیرات کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کا ہے۔ مگراس کے برعکس بلڈنگ افسران ملکی محصولات کو نقصان پہنچانے میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔ ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان بھی چشم پوشی کے نام پر پیدا گیریوں میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں انتہائی ناقص مواد سے کمزور بنیادوں پر خطرناک ہائی رائز بلند عمارتیں کھڑی ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی میں بھی ڈائریکٹر آصف رضوی نے ناجائز تعمیرات سے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ عدالتی احکامات کے خلاف تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس وقت بھی ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹاؤن بہادر آباد میں واقع اوورسیز کو آ پریٹو باؤسنگ سوسائٹی کے بلاک 3 میں پلاٹ نمبر 13اور 27کی کمزور بنیادوں پر انتہائی ناقص مواد سے تجارتی مقاصد کے لئے بنائی جانے والی بلند عمارتوں کی تعمیر جاری ہے۔