درد کی آڑ میں نشے کے 5انجکشن کی تیاری،کریک ڈاؤن کا منصوبہ
شیئر کریں
کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں اور نشے کے عادی افراد (ہیروئنچیوں) کو منظم انداز میں درد میں آرام کیلئے تیار کیے جانے والے انجکشن کو بطور نشہ استعمال کرنے کے لیے باآسانی فراہمی و فروخت کی روک تھام کے لیے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اے این ایف نے اس سے قبل بھی تعلیمی اداروں میں نشے کے لیے انجکشن کی فراہمی کے خلاف بڑا ایکشن لیا تھا۔ ان انجکشن میں پنٹاگوزون (PENTAZOGON)، میڈی پینٹا (MEDIPENTA)، ٹیلی جیسک (TELEGESIC)، بیوپری جیسک (BUPREGESIC)، وائیو جیسک (VIOGESIC) نامی انجکشن تعلیمی اداروں میں اور ہیروئنچیوںمیں باآسانی میسر ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کا ایسے میڈیکل اسٹوروں کا خفیہ سروے جاری ہے جو بغیر ڈاکٹری نسخے طلباو طالبات میں اور ہیروئنچیوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایسے میڈیکل اسٹوروں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایسی دوا ساز کمپنیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن متوقع ہے۔