میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان جیل سے منتقل نہیں کیے گئے، ذرائع اڈیالہ جیل

عمران خان جیل سے منتقل نہیں کیے گئے، ذرائع اڈیالہ جیل

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک دعوے کیے جا رہے تھے اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اُنہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کرد یا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، ان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، جیل اسپتال کے ڈاکٹر روزانہ ان کا طبی معائنہ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ 2 بار ورزش کرتے ہیں اور جیل مینل کے مطابق انہیں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں