میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے،لطیف کھوسہ

حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے،لطیف کھوسہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

مرکزی رہنما تحریک انصاف سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں بشری بی بی کی موجودگی سے کارکنان میں جوش وجذبہ پیدا ہوا، علی امین گنڈا پور چاہتے تھے بشری بی بی احتجاج میں شامل نہ ہوں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا خیال تھا ہمیں بشری بی بی کی حفاظت کرنا پڑے گی۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پوراحتجاج کولیڈ کررہیتھے، کارکنان کی تعداد دیکھ کرحکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی،مرکزی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تیار تھی، حکومت کا مطالبہ تھا کہ پہلے احتجاج کوموخرکریں جبکہ  بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوابھی سیاسی میچورنہیں ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں