میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،شہباز شریف

دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا ہ کے اضلاع بنوں اور خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے آٹھ خوارج کو جہنم واصل کرنے اور 11 کو زخمی کرکے حراست میں لینے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد زہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،پاک فوج کے افسران و اہلکار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی دشمنوں سے حفاظت میں مصروف عمل ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے پاکستان میں انتشار کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں