میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرم میں جھڑپیں جاری، مزید 6افراد جاں بحق ،8زخمی

کرم میں جھڑپیں جاری، مزید 6افراد جاں بحق ،8زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان گیارہویں روز بھی جھڑپیں جاری ہیں جن میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی ہے جبکہ 186 افراد زخمی ہیں۔کشیدگی کے باعث پشاور پاڑاچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔ ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی آمد و رفت بند ہے۔ شاہراہوں کی بندش سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔گورنر خیبرپختونخوا جرگہ کے ہمراہ کوہاٹ پہنچ گئے جہاں وہ صوبے کی سیاسی اور قبائلی قیادت کے ہمراہ جرگہ کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں