میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ بندی ختم، اسرائیل نے غزہ کو پھر خون میں نہلا دیا

جنگ بندی ختم، اسرائیل نے غزہ کو پھر خون میں نہلا دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سات روزہ عارضی جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل نے غزہ کو آگ وخون میں نہلادیاوحشیانہ حملوں میں کئی رہائشی عمارتیں ملیامیٹ بارہ گھنٹوں میں درجنوں فلسطینی شہیدہوگئے بریج کیمپ پر بم گرنے سے خواتین اور بچے لقمہ اجل بن گئے خان یونس میں حلیمہ مسجد پر فضائی حملے میں کئی افرادزخمی ہوئے شہدا کی تعداد ساڑھے پندرہ ہزار سے زائد ہو گئی ان میں ساڑھے چھ ہزار بچے بھی شامل ہیں ۔پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیںمقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملے جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے حماس سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردئیے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں اب تک 32 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ کیمغربی علاقے میں  بمباری جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا۔قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے 100 سے زائد قیدیوں جبکہ اسرائیل نے 240 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔اکتوبر 7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ امریکا نے غزہ پر حملوں کے لیے اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں