میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

پولیس کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں پولیس کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، بلوچ کالونی پل پر آئل کی گاڑی چھین کر لوٹ مار کی واردات ڈرامہ نکلی ، واردات میں ملوث2پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ڈی آئی جی ایسٹ کراچی کے مطابق 23نومبر کو ٹیپو سلطان پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی تھی ، آئل سے بھری گاڑی چھیننے کی اطلاع ڈرائیور عمران نے دی۔ڈرائیورکے مطابق واردات یونیفارم اور سادہ لباس اہلکاروں نے کی، تفتیش کے دوران واردات کے مشکوک ہونے کے شواہد ملے۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ڈکیتی کی واردات ایک ڈرامہ تھی ، ڈرائیور عمران نے ساتھی نادر کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی ، پولیس کانسٹیبل شیخ غالب اور کانسٹیبل نوید کو بھی اپنے ساتھ ملایا ، دونوں اہلکار اے آر ایف پولیس ہیڈ کوارٹر ساتھ میں تعینات ہیں ۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ملزمان کا مقصد انشورنس کی رقم حاصل کرنا تھا ، ملزمان نے آئل کے کارٹن فروخت کر کے رقم حاصل کرنی تھی ۔واردات میں ملوث 2پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔ دونوں اہلکاروں کو گارڈن ہیڈکواٹر سے گرفتار کر لیا گیاہے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ کانسٹیبل خالد اور کانسٹیبل غالب نے 23 نومبر کو واردات کی تھی، گرفتار اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں