میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،مشعال ملک

عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،مشعال ملک

ویب ڈیسک
هفته, ۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انکا حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔مشعال حسین ملک نے ایک آن لائن مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بچے اور خواتین بھی بھارتی فورسز کے مظالم کا بڑے پیمانے پر شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں