میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوں آپریشن مکمل، 2فوجی جوان شہید،ایس ایس جی افسرسمیت15زخمی

بنوں آپریشن مکمل، 2فوجی جوان شہید،ایس ایس جی افسرسمیت15زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مرکز میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے کمپاؤنڈ واگزار کرا دیا ،تمام دہشت گرد مارے گئے ،دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بنوں میں سی ٹی ڈی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کلیئر کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنوں میں اْس وقت 33 دہشت گرد گرفتار تھے، ان میں سے ایک دہشت گرد بیت الخلا کی طرف جا رہا تھا تو ایک اہلکار کے سر پر اینٹ مار کر اس سے اسلحہ چھین لیا، اس کے بعد انہوں نے عملے کو یرغمال بنایا تھا۔انہوںنے کہاکہ 20 دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے ایس ایس جی نے یہ آپریشن شروع کیا گیا، اس آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے، اور ڈھائی بجے سی ٹی ڈی کا سارا کمپاؤنڈ کلیئر کر دیا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی میں شامل ایک افسر سمیت ایس ایس جی کے 10 سے 15 جوان زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو شہید ہوئے اور تمام یرغمالیوں کو چھڑوا لیا گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی خصوصاً خیبرپختونخوا میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، واقعات دوسرے صوبوں میں بھی ہوئے ہیں تاہم وہاں پر بڑے واضح ثبوت مل رہے ہیں کہ دہشت گرد سرحد پار یا پھر مقامی سطح پر سر اٹھا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں