میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے بھی کیے جارہے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔سینئر لیگی رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطوں کی تفصیل فراہم کی گئی۔ اجلاس میں حمزہ شہباز، رانا ثنائ￿ اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے، عطا اللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی پنجاب کے 180 اراکین نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں