میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
درست حلقہ بندیاں نہ ہوئیں توالیکشن لڑیںگے نہ لڑنے دیںگے ،خالدمقبول صدیقی

درست حلقہ بندیاں نہ ہوئیں توالیکشن لڑیںگے نہ لڑنے دیںگے ،خالدمقبول صدیقی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہم انتظامی یونٹ کی بات کرتے ہیں ، یہ یونٹ دھرتی ماں نہیں ہیں ، ایم کیوایم کہیں حلقہ بندیاں او رمردم شماری کی باتیں کرتی ہے ، ہمارے خلاف کی جانے والی سازشوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ 25ایم این اے سے سات کردیئے لیکن آج بھی ہمارے بغیر حکومت نہ بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے۔وہ حیدرآباد میں حسرت موہانی لائبریری ہوم اسٹیڈ ہال پکاقلعہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ مہاجروں کا دشمن ہے ، بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہونے ہیں ، الیکشن ہم اسی صورت میں لڑیں گے جب حلقہ بندیاں درست ہوں گی اور مردم شماری ہوگی اور اگر ہم الیکشن نہیں لڑیں گے تو کوئی بھی الیکشن نہیں لڑے گا، ہماری یہ لڑائی عوام کے حقوق کی لڑائی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک عوام کو اختیار اور حقوق نہیں ملیں گے اس وقت تک سب بے مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ وزیراعلیٰ ہمارا ہے ، نہ پولیس ہماری ہے ، آپ کو جو غیر سمجھتے ہیں انہیں بھی آپ کو اپنا مجبوری ہے۔ جن حالات میں ایم کیوایم بنی اس سے قبل بھی مہاجروں کیخلاف بڑی سازشیں ہوتی تھیں ، 22اگست کے بعد ہم نے سپریم کورٹ کے ذریعے مردم شماری کیلئے جدوجہد کی یہ نظام اور حکمران مہاجروں کی صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ آپ آگے بڑھ رہے ہیں اسی لئے آپ کے مخالف پریشان ہیں، ہم ان کو بھی یہ کہتے ہیں کہ اگر انہوں نے ہمیں حقوق نہیں دیئے تو پھر کوئی اور صوبے کا مطالبہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1992ء میں ایم کیوایم کیخلاف بدترین آپریشن کیا گیا ، اتنا بڑا آپریشن اگر کسی اور جماعت کیخلاف ہوتا تو وہ اب تک ختم ہوچکی ہوتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں