میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول میں جمعرات تک توسیع

شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول میں جمعرات تک توسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰

پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پیرول میں جمعرات تک ایک دن کی توسیع دے دی

شیئر کریں

پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پیرول میں جمعرات تک ایک دن کی توسیع دے دی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت بدھ کو ختم ہوگئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے (ن)لیگ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سے مشاورت کی جس کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرول مدت میں ایک روز کی توسیع کی منظوری دی جس کی تصدیق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں