میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اگنی ون اور ٹو کے بعد بھارت کا اگنی 3 میزائل کا تجربہ بھی ناکام

اگنی ون اور ٹو کے بعد بھارت کا اگنی 3 میزائل کا تجربہ بھی ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نئی دہلی بھارت کا اگنی ون اور ٹو کے بعد جوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا رات کی تاریکی میں کیا گیا پہلا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔ بھارتی ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ)کی تجربہ گاہ سے بیلسٹک میزائل اگنی 3 کا تجربہ کیا گیا لیکن میزائل اپنی پرواز کے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا جس کے بعد مشن ٹیم کو خود اسے ختم کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا لیکن اچانک اس نے غیر معمولی طور پر برتاو کرنا شروع کیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی 3 میزائل پر ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری ہتھیار کے ساتھ 3 ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی اگنی 1 اور اگنی 2 اپنے آزمائشی مرحلے میں ناکام ہوئے تھے اور اب اگنی 3 کے تجربے میں بھی بھارتی سائنسدانوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں